عدالت نے دلائل سننے کے بعد دونوں کیسز خارج کرتے ہوئے غلام مرتضیٰ جتوئی کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ اور جی ڈی اے کے مرکزی رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی اپنے وکلا کے ہمراہ لاڑکانہ کی فرسٹ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج حبیب الرحمان جونیجو کی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں دوکری اور باڈہ تھانوں میں ان کے خلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد دونوں تھانوں میں درج کیسز کو خارج کرتے ہوئے غلام مرتضیٰ جتوئی کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ فیصلے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مؤقف اختیار کیا کہ حق، حق ہی رہتا ہے اور سچ آخرکار سامنے آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ آج سچ کی فتح ہوئی۔
ملکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خصوصاً افغانستان اور پاکستان کی سرحدی صورتحال تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کئی برسوں تک افغان شہریوں کی میزبانی کی، تاہم اگر افغان سرزمین پاکستان کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے تو افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی سرگرمیوں کو روکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج اپنے دفاع کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
0 تبصرے