انقرا (ویب ڈیسک) ترکی کی فضائی حدود کی طرف آنے والے ایرانی میزائل کو نیٹو کی ایئر ڈیفنس نے مشرقی رومانیہ کے سمندر میں تباہ کر دیا۔
ترکی کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران سے فائر کیا گیا یہ بیلسٹک میزائل شام اور عراق سے گزرتے ہوئے ترکی کی فضائی حدود کی طرف بڑھ رہا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ اس واقعے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مزید بتایا گیا کہ ترکی اپنے خلاف کسی بھی اقدام کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، اور تمام فریقین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو تنازعہ کو بڑھا سکتے ہیں۔
0 تبصرے