18ہزار شہری خطے سے امریکا واپس پہنچ چکے ہیں: امریکه

18ہزار شہری خطے سے امریکا واپس پہنچ چکے ہیں: امریکه

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ سے امریکی شہریوں کے انخلا کا عمل جاری ہے اور اب تک 18 ہزار امریکی شہری خطے سے امریکا واپس پہنچ چکے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خطے سے امریکیوں کے انخلا کی کوششیں جاری ہیں جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں 2 لاکھ سے زائد امریکی شہری مقیم ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 50 ہزار، قطر میں 15 ہزار، کویت میں 30 ہزار اور سعودی عرب میں 80 ہزار امریکی شہری رہائش پذیر ہیں۔