ایران نے روس سے ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے کوئی درخواست نہیں کی: کریملن

ایران نے روس سے ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے کوئی درخواست نہیں کی: کریملن

روسی صدارتی محل کریملن نے کہا ہے کہ ایران نے روس سے ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے کوئی درخواست نہیں کی۔ جمعرات کو صحافیوں کے سوال کے جواب میں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ ایران کی جانب سے اس حوالے سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ایرانی فریق کی جانب سے کوئی درخواست سامنے نہیں آئی، اس حوالے سے ہمارا مستقل مؤقف سب کے سامنے ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔