واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ کے بعد ایران کا نقشہ شاید ویسا نہ رہے جیسا اب نظر آتا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ کسی سمجھوتے کی تلاش میں نہیں ہے، ہم ایران میں ایسا صدر چاہتے ہیں جو ملک کو جنگ کی طرف نہ لے کر جائے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کرد فورسز ایران میں داخل ہوں۔
امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ ایران کے ایک ایلیمنٹری اسکول پر حملہ ایران نے خود ہی کیا تھا، تاہم انہوں نے اس کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آئیں گی۔
0 تبصرے