ایران میں رجیم چینج منصوبے کو عالمی سطح پر حمایت نہیں ملی، فوری طور حملے روکے جائیں: چین

ایران میں رجیم چینج منصوبے کو عالمی سطح پر حمایت نہیں ملی، فوری طور حملے روکے جائیں: چین

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔ اپنے بیان میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ یہ جنگ شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی اور طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کے منصوبے کو عالمی سطح پر حمایت حاصل نہیں ہوئی، ایران اور خلیجی ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں جنگ کو مزید پھیلنے سے روکنا ضروری ہے اور بڑی عالمی طاقتوں کو اس معاملے پر کردار ادا کرنا چاہیے۔