اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود سے متعلق اعلان کر دیا

اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود سے متعلق اعلان کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ تین ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ تین ماہ کے لیے شرحِ سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق شرحِ سود کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عالمی توانائی بحران کے پاکستان کی معیشت پر اثرات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔