اربا ز سے طلاق اور ارجن کے ساتھ رومانوی تعلق کے خاتمے کے بعد ملائکہ اروڑا ایک اور اداکار کو دل دے بیٹھی؟

اربا ز سے طلاق اور ارجن کے ساتھ رومانوی تعلق کے خاتمے کے بعد ملائکہ اروڑا ایک اور اداکار کو دل دے بیٹھی؟

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی ماڈل سوربھ بیدی نے بالی ووڈ اداکارہ اور ڈانسر ملائکہ اروڑا کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ملائکہ اروڑا اور سوربھ بیدی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد یہ افواہیں پھیل گئیں کہ شاید دونوں رومانوی تعلق میں ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ابتدا میں دونوں کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم اب سوربھ بیدی نے واضح کیا ہے کہ وہ صرف دوست ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں سوربھ بیدی نے بتایا کہ ماڈلنگ کے ابتدائی دنوں میں ماڈل مینجمنٹ اور بیک اسٹیج ڈائریکٹر دلناز دارو والا اور وہبز مہتا نے ان کی بہت مدد کی اور اسی دوران ملائکہ اروڑا سے دوستی ہوئی۔ سوربھ بیدی نے مزید کہا کہ “لوگ ہمارے بارے میں بہت سی باتیں کر رہے ہیں، لیکن کسی بھی لڑکی کے بارے میں بات کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے کیونکہ اس کا اثر اس کی ذہنی صحت پر بھی پڑ سکتا ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔” واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی اداکار ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ہیں۔ ارباز خان سے علیحدگی کے بعد وہ اداکار ارجن کپور کے ساتھ رومانوی تعلق میں رہی تھیں، جبکہ کچھ عرصہ قبل ارجن کپور نے ایک تقریب میں ملائکہ اروڑا سے باضابطہ علیحدگی کا اعتراف کیا تھا۔