ایران کا خطے میں موجود امریکی اور اسرائیلی بینکوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

ایران کا خطے میں موجود امریکی اور اسرائیلی بینکوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

تہران (ویب ڈیسک) ایران کی مشترکہ فوجی کمان خاتم الانبیا کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران خطے میں موجود اسرائیلی اور امریکی بینکوں کو نشانہ بنائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایران میں ایک بینک پر حملے کے جواب میں کیا جا رہا ہے۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ابراہیم ذوالفقاری نے خبردار کیا ہے کہ “خطے کے لوگ بینکوں کے ایک کلومیٹر کے دائرے سے دور رہیں۔” ذوالفقاری نے کہا کہ “دشمن نے ہمیں آزادی دی ہے کہ ہم امریکہ اور اسرائیل سے وابستہ اقتصادی مراکز اور بینکوں کو نشانہ بنائیں۔” ایران کے سرکاری نیوز چینل نے بھی خبر دی ہے کہ تہران میں ایک سرکاری بینک کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ منگل کے روز ایرانی میڈیا نے بتایا تھا کہ سپاہ اور ایک دوسرے سرکاری بینک کو ملکی خدمات میں کچھ خلل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔