ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں پر اوگرا کا ردعمل سامنے آگیا

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں پر اوگرا کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتیں ہر ماہ کی پہلی تاریخ سے نافذ ہوتی ہیں، جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کسی بھی دعوے یا افواہ کو غلط قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اوگرا نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ قیمتوں پر ایل پی جی خریدیں اور اگر کہیں زیادہ قیمت وصول کی جائے تو فوری طور پر مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اوگرا ایل پی جی کی قیمتوں میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔