واشنگٹن (ویب ڈیسک) سینٹکام نے عراق میں گر کر تباہ ہونے والے امریکی طیارے میں 4 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
سینٹکام نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارہ کسی دوست یا دشمن کی کارروائی کا نشانہ نہیں بنا، جبکہ اس وقت ریسکیو کا عمل جاری ہے۔
ایران کے خلاف جنگ کے دوران امریکی طیارہ عراق میں گر کر تباہ ہوا۔
امریکی سینٹکام کے مطابق واقعے میں عملے کے 6 ارکان میں سے 4 اہلکار ہلاک ہوئے۔
سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ری فیولنگ طیارہ KC-135 عراق کے مغربی علاقے میں 12 مارچ کو گر کر تباہ ہوا، جبکہ واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
0 تبصرے