پشاور (م ڈ) عدالت نے کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم طاہر تنویر کے گھر کو منجمد کرنے کا حکم معطل کر دیا۔
ہائی کورٹ میں ملزم طاہر تنویر کے گھر کو منجمد کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے نیب کی جانب سے درخواست گزار کے گھر کو منجمد کرنے کا آرڈر معطل کر دیا اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزار کے وکیل عمر فاروق آدم ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار ایک نجی بینک کی داسو برانچ میں منیجر تھا اور وہ کوہستان اسکینڈل میں گرفتار ہے۔
0 تبصرے