ایرانی حملوں میں اسرائیل میں بڑے پیمانے پر تباہی، 100 سے زائد زخمی، امریکی قونصل جنرل کی رہائش گاہ کو بھی نقصان

ایرانی حملوں میں اسرائیل میں بڑے پیمانے پر تباہی، 100 سے زائد زخمی، امریکی قونصل جنرل کی رہائش گاہ کو بھی نقصان

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 54ویں لہر کے تحت اسرائیل میں اہم فوجی اور انتظامی مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے بیان کے مطابق اس کارروائی میں دو سے تین ٹن وزنی وارہیڈ رکھنے والے خرمشہر میزائل، خیبر شکن میزائل، قدر اور عماد میزائل استعمال کیے گئے، جبکہ پہلی بار سالڈ فیول اسٹریٹجک “سجیل” میزائل بھی استعمال کیا گیا۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ حملوں میں اسرائیلی فضائی کارروائیوں سے متعلق انتظامی مراکز، فوجی و دفاعی صنعتوں کے اہم انفراسٹرکچر اور مقبوضہ علاقوں کے درمیان موجود عسکری مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میں ایرانی حملوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور میزائل حملوں کے بعد کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے حملے میں تل ابیب میں عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں، جبکہ اسرائیلی حکام نے بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد اسرائیلیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ ایرانی حملے کے دوران تل ابیب میں موجود امریکی قونصل جنرل کی رہائش گاہ کو بھی نقصان پہنچا ہے