حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا

حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے مٹی کے تیل (گاسلیٹ) کی قیمت میں 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد گاسلیٹ کی نئی قیمت 358 روپے 1 پیسہ فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ پیٹرول پر فی لیٹر 105 روپے 37 پیسے جبکہ ڈیزل پر 55 روپے 24 پیسے فی لیٹر لیوی برقرار رکھی جائے گی۔ وزارتِ توانائی کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھتے ہوئے 23 ارب روپے کی سبسڈی ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سبسڈی 14 مارچ سے 20 مارچ تک دی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول پر فی لیٹر 49 روپے 63 پیسے جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر 75 روپے 5 پیسے سبسڈی دی جائے گی۔ وزارت کے مطابق یہ رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پرائس ڈیفرینشل کلیمز کی مد میں ادا کی جائے گی، جبکہ 23 ارب روپے کے یہ کلیمز اوگرا کی جانب سے ادا کیے جائیں گے۔