عیدالفطر کے موقع پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

عیدالفطر کے موقع پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے ترجمان کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، جبکہ دوسری ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ کی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تیسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کراچی سے پشاور روانہ ہوگی، جبکہ چوتھی ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے چلائی جائے گی۔