ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار Deepika Padukone نے ممبئی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر دم گھٹ رہا ہے، اور اس مسئلے کے حل کے لیے حکام کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔
جمعرات کی صبح ممبئی کے کئی علاقوں میں دھند اور اسموگ چھایا رہا، جس کے باعث سانس لینا دشوار ہو گیا۔ اسموگ نے شہر کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے حدِ نگاہ کم ہو گئی اور شہری ہوا کے معیار پر تشویش کا اظہار کرتے نظر آئے۔
دپیکا پڈوکون نے بگڑتی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکام سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر اسموگ میں ڈوبے شہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ٹیگ کیا۔
اپنے پیغام میں اداکارہ نے لکھا: “یہ شہر (اور اس کے بچے) دم گھٹ رہے ہیں! یہ کیسے ٹھیک ہو سکتا ہے؟”
دوسری جانب بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ ممبئی میں فروری سے صورتحال مسلسل خراب ہو رہی ہے۔ اداکارہ Richa Chadha نے بھی خراب فضائی معیار کو انسانی پیدا کردہ المیہ قرار دیتے ہوئے اس مسئلے پر مزید عوامی آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
0 تبصرے