نورا فتیحی کے ڈانس پر اعتراض، بھارت میں پابندی کا مطالبہ

نورا فتیحی کے ڈانس پر اعتراض، بھارت میں پابندی کا مطالبہ

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سینیئر اداکار سنجے دت اور ماڈل، ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی کا نیا گانا تنازع کا شکار ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم ”کے ڈی: دی ڈیول“ کا گانا ”سرکی چونر تیری سرکی“ یوٹیوب پر ریلیز ہونے کے بعد تنقید کی زد میں آ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈووکیٹ وِنیِت جندال نے سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (CBFC) میں شکایت درج کراتے ہوئے گانے کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی ہے۔ شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گانے کے بعض بول قابلِ اعتراض ہیں اور عوامی استعمال کے لیے مناسب نہیں، جبکہ شوٹنگ کے دوران بھی نامناسب مناظر دکھائے گئے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایسے گانے اور مواد بچوں اور نوجوانوں پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں، لہٰذا اس پر فوری پابندی عائد کی جائے۔