کراچی: موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سے بچنے کے نئے طریقے ڈھونڈ لیے

کراچی: موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سے بچنے کے نئے طریقے ڈھونڈ لیے

کراچی؛ کراچی میں موٹرسائیکل سواروں کے بارے میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کئی سوار ای چالان سسٹم سے بچنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کر رہے ہیں۔ ڈی آئی جی پیر محمد شاہ نے بتایا کہ ٹریفک پولیس نے 100 موٹرسائیکلوں پر مشتمل ایک سیمپل سروے کیا، جس میں تمام (100 فیصد) موٹرسائیکل سوار کسی نہ کسی طریقے سے سسٹم کو دھوکا دیتے ہوئے پائے گئے۔ سروے کے مطابق 70 فیصد سے زائد موٹرسائیکلوں پر نمبر پلیٹ موجود نہیں تھی۔ تقریباً 20 فیصد سواروں نے نمبر پلیٹ مختلف طریقوں سے چھپا رکھی تھی۔ باقی جن کے پاس نمبر پلیٹ تھی، ان میں سے کئی کے ایڈریس غلط تھے یا نمبر پلیٹ پڑھنا مشکل تھا۔ پیر محمد شاہ نے کہا کہ جدید ٹریفک سسٹم کو ناکام بنانے کی کوششیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔ عید کے فوراً بعد شہر میں موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کیا جائے گا۔ اس دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی، بغیر نمبر پلیٹ یا تبدیل شدہ نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکلوں کو ضبط کیا جائے گا۔ 🚔🚨