تہران (ویب ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مذاکراتی عمل کے سربراہ باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملے جاری رکھے تو امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات روک دیے جائیں گے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ لبنان اور غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں مزاحمتی محور کو ردعمل دینے پر مجبور کر دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ مزاحمتی محور باب المندب کی سمندری ٹریفک کے ساتھ وہی کچھ کر سکتا ہے جو صورتحال آبنائے ہرمز میں ہے۔
دوسری جانب، ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ اگر لبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم صہیونی حکومت اور امریکی افواج کو خبردار کرتے ہیں کہ یہ کوئی کھوکھلی دھمکی نہیں، ایران فوجی جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور خطے میں موجود امریکی افواج کو بھی اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
0 تبصرے