کراچی میں مہینوں سے جاری پانی کی قلت ختم نہ ہو سکی

اتوار کے روز دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی اچانک بندش کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی

کراچی میں مہینوں سے جاری پانی کی قلت ختم نہ ہو سکی

کراچی: کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کی شدید قلت تاحال ختم نہیں ہو سکی ہے۔ اتوار کے روز دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی اچانک بندش کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی، جبکہ پیر کے روز مرکزی بجلی کی لائن میں خرابی پیدا ہونے کے سبب حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بھی بند ہو گئی، جس کے باعث پانی کی فراہمی مزید متاثر ہوئی۔ موجودہ صورتحال میں پانی کی ہر بوند کے لیے ترسنے والے شہری ٹینکر مافیا سے مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق حب سے کراچی کو روزانہ 85 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ دوسری جانب، کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حب پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی متبادل ذرائع کے ذریعے جاری ہے۔