معروف ہومیوپیتھ، مصنفہ اور ہولسٹک ہیلتھ ایکسپرٹ ڈاکٹر سائرہ بانو کی تصنیف Whispers of Wellnessمیمن کمیونٹی کی پہلی کافی ٹیبل بک قرار

اس منفرد علمی کاوش کو میمن بک فاونڈیشن آف پاکستان اور میمنولوجی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر کی جانب سے بھرپور انداز میں سراہا گیا

معروف ہومیوپیتھ، مصنفہ اور ہولسٹک ہیلتھ ایکسپرٹ ڈاکٹر سائرہ بانو کی تصنیف Whispers of Wellnessمیمن کمیونٹی کی پہلی کافی ٹیبل بک قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف ہومیوپیتھ، مصنفہ، مقررہ اور ہولسٹک ہیلتھ ایکسپرٹ ڈاکٹر سائرہ بانو کی تصنیف Whispers of Wellness کو پاکستان میں میمن کمیونٹی کی تقریباً 370 تصانیف میں پہلی کافی ٹیبل بک ہونے کا منفرد اعزاز حاصل ہوا ہے یہ اعزاز نہ صرف ڈاکٹر سائرہ بانو کی علمی و ادبی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ میمن برادری کے علمی ورثے میں ایک اہم اضافہ بھی تصور کیا جا رہا ہے اس منفرد علمی کاوش کو میمن بک فاونڈیشن آف پاکستان اور میمنولوجی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر کی جانب سے بھرپور انداز میں سراہا گیا فاو¿نڈیشن کے صدر عثمان بٹلی والا اور ایسوسی ایٹ سیکریٹری اشرف اے رحمان نے اپنے تعریفی پیغام میں اس کتاب کو صحت، آگاہی اور مثبت طرزِ زندگی کے فروغ کے لیے ایک قابلِ قدر علمی سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ Whispers of Wellness نہ صرف معلوماتی بلکہ بصری اور ادبی اعتبار سے بھی ایک منفرد تصنیف ہے جو قارئین کو صحت مند اور متوازن زندگی کی جانب راغب کرتی ہے اس موقع پر ڈاکٹر سائرہ بانو نے اپنی کتاب Whispers of Wellness میمن بک فاو¿نڈیشن آف پاکستان کے صدر عثمان بٹلی والا، آل پاکستان میمن فیڈریشن (APMF) کے صدر شبیر ہارون اور مہمانِ خصوصی بشیر جان محمد کو پیش کی تقریب کے شرکاءنے کتاب کے منفرد موضوع، اعلیٰ معیار اور خوبصورت پیشکش کو سراہتے ہوئے اسے ایک قابلِ تقلید علمی کاوش قرار دیا ۔ڈاکٹر سائرہ بانو نے اس اعزاز پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صرف ان کی ذات کی نہیں بلکہ علم، ادب، صحت اور مثبت طرزِ زندگی کے فروغ سے وابستہ تمام افراد کے لیے باعثِ فخر اور مسرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ صحت کے بارے میں آگاہی عام کی جائے اور لوگوں کو قدرتی، متوازن اور جامع طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دی جائے انہوں نے میمن بک فاونڈیشن آف پاکستان، آل پاکستان میمن فیڈریشن اور تمام معزز شخصیات کا اس حوصلہ افزائی، پذیرائی اور اعتماد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ Whispers of Wellness صحت، ہومیوپیتھی، ذہنی و جسمانی توازن، غذائی شعور اور جامع طرزِ زندگی کے موضوعات پر مشتمل ایک منفرد کافی ٹیبل بک ہے، جسے علمی، ادبی اور طبی حلقوں میں بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور اسے صحت و فلاح کے شعبے میں ایک اہم علمی دستاویز قرار دیا جا رہا ہے۔