ریاض (ویب ڈیسک): سعودی عرب کے شہر رأس تنورہ میں تیل کمپنی آرامکو کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے تمام افراد سعودی شہری تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں، جبکہ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی نوعیت اور اسباب جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی آئل کمپنی آرامکو نے ایران کے ساتھ جنگ کے باعث چار ماہ کی بندش کے بعد گزشتہ جمعہ کو رأس تنورہ آئل ٹرمینل پر خام تیل کی لوڈنگ دوبارہ شروع کی تھی۔
0 تبصرے