تہران (ویب ڈیسک): ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مفاہمت ایک دو طرفہ عمل ہے، اگر امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے گا تو ایران بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔
انہوں نے ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا کہ بے بنیاد دھمکیوں اور غیر مناسب دعوؤں کے مقابلے میں ایران کا مؤقف واضح ہے۔
ایرانی صدر کے مطابق فیصلے عقل، دانائی اور انسانی وقار کو بنیاد بنا کر کیے جانے چاہئیں، جبکہ عملی اقدامات کے دوران مضبوط، بہادر اور بے خوف دفاع کیا جانا چاہیے۔
0 تبصرے