محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ (ڈی جی پی آر) پنجاب کے وفد کا کراچی پریس کلب کا دورہ

پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سابق صدر سعید سربازی اور سیکرٹری اطلاعات عبدالرحمن نے وفد کا استقبال کیا

محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ (ڈی جی پی آر) پنجاب کے وفد کا کراچی پریس کلب کا دورہ

کراچی: محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ (ڈی جی پی آر) پنجاب کے وفد نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سابق صدر سعید سربازی اور سیکرٹری اطلاعات عبدالرحمن نے وفد کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران وفد نے کراچی پریس کلب کے مختلف شعبہ جات اور اسٹوڈیو کا بھی معائنہ کیا۔ ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ، صحافتی امور، سندھ اور پنجاب کو درپیش مسائل اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں جانب سے میڈیا اور سرکاری اداروں کے درمیان بہتر رابطوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔