حیدرآباد (ویب ڈیسک) حیدرآباد کے ایس ایس پی آفس میں تعینات جونیئر کلرک ماریا ساریو کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماریا ساریو پر الزام ہے کہ انہوں نے خواجہ سراؤں سے احتجاج کروا کر انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے اور انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی، جس کی بنیاد پر محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ اس معاملے پر متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تفصیلی مؤقف یا مزید وضاحت جاری نہیں کی گئی ہے۔
0 تبصرے