کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے ”مرسون مرسون، سندھُو نہ دیسون“ تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پانی زندگی ہے، کسی کو بھی ڈاکہ ڈال کر عوام سے ان کی زندگیاں چھیننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کے پانی پر ڈاکہ ملکی معیشت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے، جبکہ بھارت کی آبی دہشت گردی اور دریائے سندھ کے پانی پر ڈاکے کے خلاف ہر محاذ پر آواز اٹھائی جائے گی۔
نثار کھوڑو نے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی 24 جولائی کو صوبے کے مختلف تعلقوں میں ریلیاں نکال کر دریائے سندھ کے پانی کے تحفظ کے لیے احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔
0 تبصرے