اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پاکستان کی پہلی اکنامک سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو صرف چند ہزار ٹیبلٹس یا چند ہزار روپے کا وظیفہ دینے سے نظام درست نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں سے یہ پوچھا جانا چاہیے کہ وہ کیا چاہتے ہیں، کیونکہ ان کا بنیادی مطالبہ یہی ہے کہ نظام کو درست کیا جائے، انہیں انصاف فراہم کیا جائے، میرٹ کی بنیاد پر مواقع دیے جائیں اور جائز طریقے سے روزگار کے مواقع مہیا کیے جائیں۔
محسن نقوی نے اعتراف کیا کہ ہم نوجوانوں کے لیے یہ سب کچھ نہیں کر رہے اور نوجوانوں کی آواز سننا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ چاہے انہیں نوجوان کہا جائے، کاکروچ کہا جائے یا کسی اور نام سے پکارا جائے، وہ ایک بات سب پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر یہ "کاکروچ" اکٹھے ہو گئے تو وہ ہر چیز کو الٹ کر رکھ سکتے ہیں۔
0 تبصرے