اسلام آباد (ویب ڈیسک): سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب امریکی ڈالر کے قرض کو رول اوور کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے اس قرض کی مدت میں تین سال کی توسیع کرتے ہوئے اسے رول اوور کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے یہ قرض پاکستان کو متحدہ عرب امارات کو ادائیگیاں کرنے کے لیے فراہم کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر یہ قرض پاکستان کو تین ماہ کے لیے دیا گیا تھا۔
0 تبصرے