وفاقی کابینہ نے 2025-26 کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 2025-26 کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں 2025-26 کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جو ابتدائی 6 فیصد کی تجویز سے زیادہ ہے۔ پنشنرز کی پنشن میں بھی 7 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے۔ بجٹ کا کل تخمینہ 17.6 ٹریلین روپے ہے، جس میں ترقیاتی اخراجات کے لیے 1 ٹریلین اور غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 16.3 ٹریلین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ نئے ٹیکس اقدامات میں تقریباً 2 ارب روپے کے نئے ٹیکسز شامل ہیں، جبکہ تمام تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس میں 2.5 فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کے لیے 30 فیصد ڈسپیئرٹی الاؤنس کی تجویز بھی شامل ہے۔ پیٹرولیم لیوی کو 78 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 100 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اور کیش ادائیگی پر فی لیٹر 2 روپے اضافی چارجز لاگو ہوں گے۔ نان فائلرز کے لیے بینک سے 50 ہزار روپے سے زائد کیش نکلوانے پر ٹیکس کی شرح 1.2 فیصد تک بڑھانے کی تجویز ہے۔ یوٹیوبرز، فری لانسرز اور نان فائلرز پر بھی نئے ٹیکسز لگانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔