ایشیائی ترقیاتی بینک نے پنجاب میں زراعت، تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کیلئے مجموعی طور پر 381 ملین ڈالر کے تین اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔
سندھ حکومت نے شہریوں کو موت، شادی اور طلاق کی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک جدید، کاغذ سے آزاد اور ٹیکنالوجی پر مبنی "سیول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم" (CRMS) موبائل ایپ لانچ کر دی۔