اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

ایمبولینس ڈرائیور نے مریض کی بیوی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

دنیا 08th Sep 2024 343 مناظر
ایمبولینس ڈرائیور نے مریض کی بیوی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ڈرائیور نے خاتون کے شوہر کی آکسیجن بند کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں آج ریپ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، ریاستی اور مرکزی حکومت کی کوششوں کے باوجود ایسے واقعات میں کوئی کمی نہیں آ رہی۔ بھارت میں خاتون سے زیادتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آگیا، یہ واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا۔ لکھنؤ میں ایک خاتون اپنے شوہر کو ہسپتال سے گھر پہنچانا چاہتی تھی، اس نے اپنے بھائی کو پرائیویٹ ایمبولینس میں لے جانے میں مدد کی، ڈرائیور اور اس کے ساتھی کی بری نیت تھی اور خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی۔ خاتون کے بھائی کو ڈرائیور کے کیبن میں یرغمال بنالیا گیا جب خاتون اور اس کے بھائی نے شور مچایا تو ڈرائیور نے خاتون کے شوہر کی آکسیجن بند کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا جس کے بعد ڈرائیور نے لاش سڑک پر پھینک دی۔ ایمبولینس ڈرائیور نے خاتون کو اپنے ساتھ لے جانا چاہا لیکن اس نے اور اس کے بھائی نے انکار کر دیا جس پر ڈرائیور نے اپنے ساتھی کی مدد سے انہیں ہراساں کرنا شروع کر دیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ