ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

جویریہ عباسی نے شوہر کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ کر کے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا

شوبز 30th Jan 2026 681 مناظر
جویریہ عباسی نے شوہر کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ کر کے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا
جویریہ عباسی نے شوہر کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ کر کے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی کے بعد دوبارہ شادی کر لی ہے اور اب اپنے شوہر کے ساتھ بیرونِ ملک تفریح میں مصروف ہیں۔ جویریہ نہ صرف اداکاری میں سرگرم ہیں بلکہ سفر و سیاحت کی شوقین بھی ہیں۔ بیٹی کی شادی کے بعد وہ گھریلو ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو چکی ہیں اور اپنی دوسری شادی کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ مختلف مقامات کی سیر کر رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر دبئی کے سفر کی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ کروز پر سمندر کی سیر کر رہی ہیں۔ جویریہ نے سرخ رنگ کا مغربی لباس پہنا ہوا ہے جبکہ ان کے شوہر عدیل حیدر جینز، کوٹ اور ٹی شرٹ میں ہیں۔ جوڑے نے ساتھ کئی تصاویر بنوائیں۔ اداکارہ نے ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ یہ سال کا سب سے بہترین دن تھا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر پر تنقید کا طوفان برپا کر دیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ