ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

سندھ کے نامور صحافی، ادیب و لکھاری اور کراچی پریس کلب کے ميمبر عبدالرحمان عرف عبداش پنہور زندگی کی جنگ ہارگئے

سندھ 18th Sep 2026 33 مناظر
سندھ کے نامور صحافی، ادیب و لکھاری اور کراچی پریس کلب کے ميمبر عبدالرحمان عرف عبداش پنہور زندگی کی جنگ ہارگئے
کراچی: صحافی، ادیب و لکھاری اور کراچی پریس کلب کے ميمبر عبدالرحمان عرف عبداش پنہور کینسر کے مرض سے طویل عرصے تک جنگ لڑنے کے بعد ڈائو اوجھا کمپلیکس کراچی میں انتقال کر گئے ۔ ان کے انتقال کی خبر سے صحافتی، ادبی اور سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ و تدفین دوڑ ضلع نواب شاہ میں ہوگی مرحوم عبدالرحمان عرف عبدّاش پنہور صحافت کے شعبے سے طویل عرصے سے وابستہ تھے اور اپنی تحریروں، ادبی خدمات اور صحافتی کردار کے باعث اہلِ قلم اور صحافتی حلقوں میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ وہ کراچی پریس کلب کے فعال رکن بھی تھے۔ اہلِ خانہ کے مطابق عبدالرحمان عرف عبدّاش پنہور کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور زیرِ علاج تھے۔ تاہم وہ بیماری سے لڑتے ہوئے زندگی کی جنگ ہار گئے۔ ان کے انتقال پر کراچی پریس کلب، صحافتی و ادبی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ