سکھر: تھانہ آباد کی حدود بس اسٹینڈ کے قریب مقابلہ، فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار شہید
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل اکرم چاچڑ شہید ہوگئے
سکھر:
تھانہ آباد کی حدود بس اسٹینڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار شہید
تھانہ آباد کی حدود میں بس اسٹینڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دورانِ تعاقب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل اکرم چاچڑ شدید زخمی ہوگئے، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
واقعے کا ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری PSP,QPM نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ملوث ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے۔
ایس ایس پی سکھر کی ہدایت پر پولیس کی مختلف ٹیمیں ملزمان کے تعاقب اور گرفتاری کے لیے فوری طور پر متحرک ہیں۔ فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب مسلسل جاری ہے جبکہ علاقے میں ناکہ بندی اور داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔