اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

لندن میں نواز شریف کے نام پر نامعلوم افراد نے 3 گاڑیاں رجسٹرکروالیں

پاکستان 07th May 2023 240 مناظر

سٹی آف لندن پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے نام پر لندن میں نامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں۔ نواز شریف کے لندن آفس کی طرف سے جاری کیےگئے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ سٹی آف لندن پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، اس کام کا مقصد جرائم کرکے ان کا تعلق نواز شریف سے جوڑنا ہوسکتا ہے۔ نوازشریف لندن آفس کے ترجمان خرم بٹ نے پولیس کو خدشات سے آگاہ کر دیا ہے، خرم بٹ کا کہنا ہےکہ نواز شریف کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں دہشت گردی اور دھوکہ دہی میں استعمال ہوسکتی ہیں،گاڑیوں کی تفصیل متعلقہ محمکمہ ڈی وی ایل اے نے ایون فیلڈ کو بھیجیں، مارچ میں نواز شریف آفس نے ڈی وی ایل اے کو فراڈ سے آگاہ کر دیا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ