اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

محبت اور پیار صرف فلمی کہانیوں تک محدود ہے: سونیا حسین

شوبز 21st Dec 2023 459 مناظر

محبت اور پیار صرف فلمی کہانیوں تک محدود ہے: سونیا حسین

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ محبت اور پیار صرف فلمی کہانیوں تک محدود ہے۔ اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کی جدوجہد اور اپنی زندگی کے اہم مراحل کے بارے میں بتایا۔ میزبان نے اداکارہ سے ان کی کامیابی کی ترکیب پوچھی جس پر سونیا حسین نے کہا کہ میں بس اپنی گاڑی میں بیٹھتی ہوں اور پھر اپنا کام کرتی ہوں۔ محبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہ اب اصلی اور نقلی محبت میں فرق کر سکتی ہیں، پیار اور محبت صرف فلمی کہانیوں تک محدود ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ