اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

نواز شریف کا تھرکول سے متعلق بیان امیدواروں کو متاثر کرنا ہے، مراد علی شاہ

سندھ 18th Dec 2023 345 مناظر

نواز شریف کا تھرکول سے متعلق بیان امیدواروں کو متاثر کرنا ہے، مراد علی شاہ

کراچی (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کا تھرکول سے متعلق بیان کا مقصد امیدواروں کو متاثر کرنا ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے تھرکول سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ نواز شریف نے جو کہا وہ سنا ہے، سندھ سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹوں کے لیے کوئی درخواست نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ حیدر آباد موٹروے کا افتتاح نواز شریف نے کیا تھا لیکن تھر میں کوئلہ 32 سال پہلے دریافت ہوا، 2008 میں پیپلز پارٹی کی حکومت آئی اور تھرکول کے لیے کام شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے تھرکول کے لیے کام کیا، نواز شریف نے اپنی تقریر میں کراچی میں امن و امان کی بات کی، بنیادی طور پر امن و امان کا معاملہ صوبائی ہے، رینجرز نے ہمارا ساتھ دیا،
سندھ حکومت رینجرز کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہے۔ سپورٹ کے لیے بھی ادائیگی کرتا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ