ہفتہ، 03 اکتوبر 2026
بریکنگ

مصر؛حجاب نہ اتارنے پر طالبہ کو ریسٹورینٹ سے باہر نکال دیا گیا

دنیا 11th May 2023 269 مناظر

انتظامیہ نے اعتراض کرتے ہوئے حجاب اتارنے کو کہا اور انکار پر ریسٹورینٹ سے باہر نکالنے کی دھمکی د

قاہرہ: مصر کے ایک معروف ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے سالگرہ کی تقریب میں شریک ایک طالبہ کو حجاب اتارنے سے انکار پر ریسٹورینٹ سے باہر نکال دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ عہود محمد نے مقامی ریسٹورینٹ میں اپنی سالگرہ کی تقریب منعقد کی جس میں اپنی 15 سہیلیوں کو مدعو کیا تھا۔ طالبہ نے فیس بک پر لکھا کہ سالگرہ میں شریک میری سہیلیوں میں سے ایک نے حجاب پہنا ہوا تھا جس پر ریسٹورینٹ کی انتظامیہ نے اعتراض کرتے ہوئے حجاب اتارنے کو کہا اور انکار پر ریسٹورینٹ سے باہر نکالنے کی دھمکی دی۔ عہود محمد نے مزید لکھا کہ میں نے ریسٹورینٹ میں ایڈوانس بکنگ کی تھی اس کے باوجود انتظامیہ نے دھمکی دی اگر سہیلی نے حجاب نہ اتارا تو وہ ہم سب کو باہر نکال دیں گے اور انھوں نے ایسا ہی کیا۔ طالبہ نے مطالبہ کیا کہ ملک میں باحجاب خواتین کے ریسٹورنٹ میں داخلے پر پابندی کا کوئی قانون نہیں ہے۔ ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ