مکہ معاہدے کے بعد اہم پیش رفت، عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع کا علاقائی سلامتی پر غور
مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات کی تصویر بھی جاری کی۔
فیلڈ مارشل سے ملاقات کے حوالے سے سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ مکہ معاہدے میں شامل ممالک کے فوجی سربراہان کے اجلاس کے نتائج کو سراہا گیا، جبکہ سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی انفراسٹرکچر پر حملوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔