اتوار، 04 اکتوبر 2026
بریکنگ

کویت اور مصر میں کورونا کی نئی قسم پھیلنے لگی

دنیا 29th Dec 2023 341 مناظر

کویت اور مصر میں کورونا کی نئی قسم پھیلنے لگی

کویت، قاہرہ (ویب ڈیسک) کویت اور مصر میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق ہوگئی ہے۔ کورونا کی نئی قسم کے حوالے سے کویت اور مصر کی وزارت صحت کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے، کورونا کے نئے ویرینٹ کے کئی کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ کویتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے بارے میں فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ اس حوالے سے مصری وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کورونا ویریئنٹ این ون کے مریضوں کی حالت بہتر ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ