بدھ، 25 نومبر 2026
بریکنگ

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے 29 نومبر کو کراچی میں ریلی اور جلسے کی اجازت کے لیے درخواست جمع

تازہ ترین 25th Nov 2026 8 مناظر
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے 29 نومبر کو کراچی میں ریلی اور جلسے کی اجازت کے لیے درخواست جمع
کراچی (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 29 نومبر کو نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے پارٹی کی جانب سے کمشنر کراچی کو اجازت کی درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہٰ احمد خان نے ریلی کی اجازت کے لیے درخواست جمع کرائی، جس میں ریلی کے انعقاد کے لیے انتظامی اور سیکیورٹی تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔ درخواست میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ریلی کے دوران تمام قانونی ضوابط اور سیکیورٹی پروٹوکولز پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم کے مطابق شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کے بعد مزار قائد کے قریب باغ جناح میں ایک عوامی جلسہ بھی منعقد کیا جائے گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ