جمعرات، 29 اکتوبر 2026
بریکنگ

خضدار کے قریب دو گاڑیوں میں آگ لگ گئی، 4 افراد جاں بحق

پاکستان 29th Dec 2023 334 مناظر

خضدار کے قریب دو گاڑیوں میں آگ لگ گئی، 4 افراد جاں بحق

خضدار کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ کرخ کے علاقے میں دو گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ گاڑیوں میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحویل میں لے کر خضدار ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب سندھ سے آنے والی گاڑی پیٹرول سے بھری گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں سے دو کا تعلق باغبانہ، ایک کاشک اور ایک کا پنجگور سے ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ