بدھ، 21 اکتوبر 2026
بریکنگ

کراچی مارچ ناکام بنانے کے لیے سندھ کے نام پر سیاست کرنے والی جماعتیں سازشیں کر رہی ہیں: قادر مگسی

تازہ ترین 21st Oct 2026 4 مناظر
حیدرآباد (ویب ڈیسک) سندھ ترقی پسند پارٹی (ایس ٹی پی) کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ سندھ کے نام پر سیاست کرنے والی جماعتیں کراچی میں مارچ کو ناکام بنانے کی سازشیں کر رہی ہیں، تاہم ایسی سازشوں کے باوجود سندھ کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ٹی پی کے سربراہ نے کہا کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی ساتھ کھڑی ہوگئی تو فتح یقینی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے مسائل پر مشترکہ جدوجہد اور سیاسی اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر قادر مگسی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر گالیاں دینے سے کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی، اس کے لیے عملی جدوجہد اور سیاسی سنجیدگی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری اور پارلیمانی سیاست کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں کے لیے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ