جمعرات، 08 اکتوبر 2026
بریکنگ

ہنگورجا فوڈ سینٹر میں رکھی گندم کے خراب ہونے پر نوٹس

سندھ 15th Jan 2026 432 مناظر
ہنگورجا فوڈ سینٹر میں رکھی گندم کے خراب ہونے پر نوٹس
ہنگورجا (رپورٹر) ہنگورجا کے فوڈ سینٹر میں رکھی گندم کے خراب ہونے کی خبر کے بعد ڈی سی خیرپور نے نوٹس لے لیا ہے۔ ڈی سی خیرپور کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سوبھودےرو شاہ محمد چانگ فوڈ سینٹر پہنچے اور خراب گندم سمیت تمام اسٹاک کا جائزہ لیا۔ فوڈ انسپیکٹر اس وقت موجود نہیں تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات پر ڈی سی نے نوٹس لیا ہے اور سینٹر کی گندم کے بارے میں مکمل رپورٹ جلد ڈی سی خیرپور کو پیش کی جائے گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ