جمعرات، 08 اکتوبر 2026
بریکنگ

شیخوپورہ سے اغواء کی جانے والی ماں بیٹیاں لاہور سے بازیاب

پاکستان 18th Mar 2025 370 مناظر
شیخوپورہ سے اغواء کی جانے والی ماں بیٹیاں لاہور سے بازیاب
شیخوپورہ: نواحی علاقے شرقپور میں پولیس نے اغوا کی جانے والی ماں اور اس کی 2 بیٹیوں کو لاہور سے بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ ڈی پی او بلال ظفر کے مطابق شرقپور کے علاقے مہتمم شریف سے ملزم طارق نے خاتون ثناء اور اس کی بیٹیوں کو گھر سے اغوا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرکے مغوی خواتین کو لاہور سے بازیاب کرا کر ملزم طارق کو گرفتار کر لیا۔ ادھر مغوی خاتون ثناء نے الزام عائد کیا کہ ملزم طارق اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ ڈی پی او بلال ظفر شیخ کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ