جمعہ، 30 اکتوبر 2026
بریکنگ

موجودہ دور میں فنانشل لٹریسی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے،سیداوصاف حسین

سندھ 10th Mar 2024 65 مناظر

موجودہ دور میں فنانشل لٹریسی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے،سیداوصاف حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حبیب میٹروبینک اور مہران اویئرنیس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے صفورا چورنگی کراچی پرتین روزہ آگاہی مہم کیمپ لگایا گیا،گزشتہ روزتک جاری۔ کیمپ میں موجود مہمانان گرامی سے گفتگو کرتے ہوئے حبیب میٹروبینک کے فوکل پرسن سید اوصاف حسین، محمد شہاب اور میر محمد یاسین نے کہا کہ موجودہ جدید دور میں فنانشل لٹریسی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔آگاہی کیمپ کے انعقاد کابھی یہی مقصد ہے۔ ہم نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام کے تحت ہزاروں خواتین کو تربیت دے چکے ہیں،بلکہ ان کے اکاؤنٹ بھی کھول چکے ہیں جبکہ مزدور خواتین کے لئے خصوصی آگاہی دے رہے ہیں۔ محض 25ہزار کی رقم مختص کرکے اکاؤنٹ کھولنے پر ان کو فری میڈیکل سمیت دیگر سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عام لوگ عام قیمتی سرمایہ فقط بینک کے ذریعے ہی محفوظ رکھ سکتے ہیں جس میں جعلسازی کا بھی خطرہ نہیں ہوتا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کل بہت سارے لوگ کاروبار میں پیسے لگوا کرخطیر منافع کی جھوٹی باتیں کرکے بہت سارے لوگوں کاروپیہ لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔آئے روز شہریوں سے ہونے والی جعلسازی کو روکنے کا واحد حل لوگوں کا بینکوں پر اعتماد بحال کروانا ہے، حبیب میٹرو بینک اپنے تمام تر صحافیوں کو بہت ساری سہولیات کے ساتھ ساتھ ان کے سرمایہ کا تحفظ کا ضامن ہے۔لوگوں کی امیدوں پر پورا اترنے کے باعث بہت ہی کم عرصے میں حبیب میٹرو بینک کا شمار آج بہترین بینکنگ میں سرفہرست ہو رہا ہے جس کی بنیادی وجہ ہماری پالیسیوں کا تسلسل ہے جس کو برقرار رکھنے کے لیے حبیب میٹرو کی ٹیم ہر وقت میدان عمل میں سرگرم ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ