منگل، 06 اکتوبر 2026
بریکنگ

ہانگ کانگ کے باؤلر کا کارنامہ، تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں چار اوور میڈنز

کھیل 02nd Sep 2024 315 مناظر
ہانگ کانگ کے باؤلر کا کارنامہ، تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں چار اوور میڈنز

ہانگ کانگ کے باؤلر کا کارنامہ، تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں چار اوور میڈنز

ہانگ کانگ کے فاسٹ بولر آیوش شکلا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں اپنے اسپیل کے چاروں اوور میڈنز پھینکے۔ آیوش شکلا نے ہفتہ کو منگولیا کے خلاف ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنے چار اوورز میں ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ آیوش شکلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں چار میڈن اوورز کرنے والے دنیا کے تیسرے اور مجموعی طور پر چوتھے بولر بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے کینیڈا کے سعد بن ظفر اور نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن ایسے بولر ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنے چاروں اوورز کرائے ہیں۔ اس کے علاوہ اکشے کرنیور نامی گیند باز نے بھی 2021 میں ہندوستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں چار اوور میڈنز بنائے۔ واضح رہے کہ ایک بولر ٹی ٹوئنٹی میچ میں زیادہ سے زیادہ چار اوورز کر سکتا ہے، اس لیے بولر کا مکمل اسپیل 24 گیندوں پر مبنی ہوتا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ