نواب شاہ (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، میں بیٹھا ہوں۔
آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے شعبہ خواتین کے وفد نے نواب شاہ میں ملاقات کی۔
اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ خواتین اپنے شعبے میں کارکنوں کو متحد کریں، اضلاع میں کام کریں، پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، میں بیٹھی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی سیاست کر رہی ہے، ہماری طاقت عوام کا ہم پر اعتماد ہے، پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپور تیاریوں کے ساتھ حصہ لے گی۔
نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ وہ واپس آئے ہیں، سیاست ان کا حق ہے، سب سے پہلے میں نے نواز شریف کو واپس آنے کا کہا تھا۔
پریشان نہ ہوں میں بیٹھا ہوں: آصف زرداری کی کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت
سب سے پہلے میں نے نواز شریف کو واپس آنے کا کہا تھا