جمعہ، 16 اکتوبر 2026
بریکنگ

مکہ مکرمہ میں ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری کو سزائے موت

پاکستان 14th Oct 2026 21 مناظر
مکہ مکرمہ میں ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری کو سزائے موت
مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سکیورٹی حکام کی تحقیقات کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت سنائی گئی، جس پر سپریم کورٹ کی منظوری اور شاہی فرمان جاری ہونے کے بعد عمل درآمد کیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث مجرموں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔ دوسری جانب مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے پاکستانی زائرین کو ٹریفک حادثہ پیش آگیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق حادثے میں باپ اور اس کے دو بیٹے جاں بحق ہوگئے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ