ہم محب وطن پاکستانی ہیں ہرمشکل گھڑی میں اس کےساتھ رہے‘ حمید خان اچکزئی ایڈوکیٹ
تاجر برادری کے مسائل حل کرانے میں مدد گارثابت ہونگے ‘ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی (خوشحال گروپ) کے وفد سے ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایل ایف سی لائرز فورچینج کے چیئرمین سینئر قانون دان حمید خان اچکزئی ایڈوکیٹ نے کہاکہ قانونی طور پر مسائل کو حل کرنے کے خواہشمندہیں ، پشتون کاایک بہت بڑا حلقہ قیام پاکستان سے ملک میں تجارت کے شعبے سے وابستہ ہے ہم محب وطن پاکستانی ہیں ہرمشکل گھڑی میں اس کے ساتھ رہے ہیں ، ان خیالات کااظہار انہوں نے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی (خوشحال گروپ) کے وفد سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر حبیب اللہ مروت ایڈوکیٹ ، یونس کاکڑایڈوکیٹ ،ایڈوکیٹ غازی خان ،ایڈوکیٹ ،عضمت اللہ اچکزئی ایڈوکیٹ ، یونس خان کاکڑایڈوکیٹ ، عمران کاکڑایڈوکیٹ ، موسیٰ خان اچکزئی ایڈوکیٹ ودیگر موجود تھے جبکہ پشتونخواہ عوامی ملی پارٹی (خوشحال گروپ )کے سینئر رہنما و عہدیداران سمیت پشتون تاجر وں کے رہنما شامل تھے ، اس موقع پر حمید خان اچکزئی نے مزید کہاکہ وفد کی دعوت پر ہم ان کے مسائل کو ہرممکن حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں ، پشتون تاجروں کے درپیش مسائل کے حل کے ہمارا پورا پینل قانونی مدد فراہم کے گا ہمارا مقصد پاکستان کی معشیت کو مستحکم و مضبوط کرنا ہے تاجروں کو کئی سالوں سے مختلف مسائل کاسامناہے جس کا ذکر اکثر اوقات ملاقاتوں میں کرتے رہتے تھے لیکن اس بار جو کسٹم کے حوالے سے مسائلہیں اور پولیس کی جانب سے ہونی والی ذیادتیوں کا ذکر کیاگیاہے ہم ان مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے ، پشتون عرصہ درازسے مل کر کاروبار کررہے ہیں ان کے مسائل تمام تاجر برادری کے مسائل ہیں جن کو حل ہونا پاکستان کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے ۔